حیدرآباد۔11اگسٹ(اعتمادنیوز) آندھرا پردیش کے دار الحکومت کے لئے تشکیل شدہ
کمیٹی شوا راما کرشنن کریمی نے آج دار الحکومت کی تلاش میں ضلع کڑپہ کا
دورہ کی ہے۔ یہ کمیٹی ضلع کڑپہ کو آندھرا پردیش کے دار الحکومت بنائے جانے
کے سلسلہ میں امکانتا اور درکار وسائل پر غور و خوض کریگی۔ دوسری جانب آج
کڑپہ میں طلبا کی بڑی تعداد نے اس کمیٹی کو رائل سیما میں دار الحکومت
بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ جسکے بعد اح۸تجاجی طلبا کو گرفتار
کر لیا گیا۔